سوئٹزرلینڈ کے سفیر کا پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا دورہ

سوئٹزرلینڈ کے سفیر کا پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی کا پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا دورہ، تجارت کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق جی او آر ون میں پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سی ای او جہانزیب برانہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ جہانزیب برانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں تو انہیں ہر سہولت فراہم کی جائے گی، اس موقع پرسوئٹزر لینڈ کے سفیر تھامس کولی کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے سرمایہ کار پنجاب میں لائیوسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کے سفیر تھامس کولی اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سی ای او نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے۔