آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کون ان کون آؤٹ

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کون ان کون آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پی سی بی قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی، فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جگہ وقاص مقصود اور عمید آصف کے نام زیر غور ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر بضد ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ناقص کارکردگی کی بنا پر فاسٹ باؤلر محمد عامر کو کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کرنے پر متفق ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سےابتدائی طور پر تیار کردہ فہرست میں محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے جس پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کے سامنے فاسٹ باؤلر کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آ صف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، محمد حفیظ، حسین طلعت اور حسن علی کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے جب کہ محمد عامر کی جگہ وقاص مقصود اور عمید آصف میں سے کسی ایک کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24، 26 اور 28 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 31 اکتوبر، 2 اور 4 نومبر کو ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے۔