پنجاب کی اعلیٰ بیورو کریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ

پنجاب کی اعلیٰ بیورو کریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبداللہ شریف)  پنجاب کی اعلیٰ بیورو کریسی میں  افسروں  اور ملازمین کےتبادلے اور  نئی تقرریاں کر دیں گئیں، ڈاکٹرساجدچوہان کوسپیشل سیکرٹری ٹوگورنرپنجاب تعینات کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ڈاکٹرمحمداجمل او ایس ڈی بن گئےجبکہ احسن وحیدکوسیکرٹری لائیوسٹاک لگادیاگیا،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عمران سکندربلوچ کوتبدیل کر کے کمشنرملتان ،ندیم الرحمان کوسیکرٹری انڈسٹریز،غلام فریدکوسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن،محمدآصف چمن کوسیکرٹری جنگلات اور زاہداخترزمان کوسیکرٹری سپورٹس تعینات کردیاگیا، کیپٹن(ر)سیف انجم سیکرٹری بلدیات ،طاہرخورشیدکوکمشنرڈی جی خان،محمودحسن کوکمشنرسرگودھا،عارف انوربلوچ کوکمشنرساہیوال،ندیم اسلم چودھری سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،سیدعلی مرتضیٰ کوسیکرٹری آبپاشی تعینات کر کے سیکرٹری آبپاشی شیرعالم مسعودکواو ایس ڈی بنادیاگیا۔

سمیر احمد سید کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر،دانش افضال کوایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹوچیف سیکرٹری لگادیاگیا،اورعمرجہانگیرکوکمشنرراولپنڈی کااضافی چارج سونپ دیاگیا، محمدجہانزیب کوسپیشل سیکرٹری ریفارمزسکول ایجوکیشن،خالدمحمودٹیپوکوڈپٹی کمشنرجہلم کااضافی چارج دیدیاگیا،سارا سعید کو سیکرٹری ہائرایجوکیشن،ڈاکٹرفرح مسعود ایم ڈی پی پنجاب سمال انڈسٹریزتعینات ہو گئے اورسیکرٹری سپورٹس محمدایوب چودھری کواو ایس ڈی بنادیاگیا۔

 اس کےعلاوہ سیکرٹری ایکسائز بابرشفیع کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ،نصیراحمدخان کوممبربورڈآف ریونیو،سیدجاویدبخاری کوممبربورڈآف ریونیو، احمدعلی ظفرکوممبربورڈآف ریونیو،افشاں کرن امتیاز ڈی جی سوشل ویلفیئرتعینات ہو گیئں،کمشنرڈی جی خان گلزاراحمدکواو ایس ڈی بنادیاگیا اورعامرضمیرکوسیکرٹری زکوٰۃ تعینات کردیاگیا۔
کیپٹن(ر)محمدظفرکوکمشنرسرگودھاسےاو ایس ڈی بنادیاگیا جبکہ شکیل احمد کوسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرتعینات کردیاگیا،دوسری طرف احتشام انورکوسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، ساجدظفرکوسپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن،محمدمسعودمختارکوسیکرٹری آئی اینڈسی اور کیپٹن (ر)محمدآصف کوسیکرٹری جنگلات لگادیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer