ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرشنگ سیزن کے آغاز کے باوجود شہری سرکاری ریٹ پر چینی نہ خرید سکے

کرشنگ سیزن کے آغاز کے باوجود شہری سرکاری ریٹ پر چینی نہ خرید سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سعید احمد:لاہورکرشنگ سیزن شروع ہونے کے باوجود شہریوں کو سرکاری نرخ 179 روپے فی کلو پر چینی دستیاب نہیں ہو سکی۔

 دکانداروں کی جانب سے پرچون میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ ہول سیل ڈیلرز 50 کلو کے بیگ 8850 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

پرچون فروشوں کو چینی 177 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی گئی تھی، لیکن وہ اسے مقررہ سرکاری ریٹ پر فروخت نہیں کر رہے۔

صدر لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کرشنگ سیزن کے آغاز پر چینی کی سپلائی میں اضافہ ہوا ہے، اور شوگر ملز نے بھی ریٹ میں 5 روپے فی کلو تک کمی کر دی ہے۔ مختلف شوگر ملز کا نیا ریٹ 170 سے 173 روپے فی کلو تک ہے۔

صدر ثقلین بٹ نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، تاہم چند ہول سیل ڈیلرز اور پرچون فروشوں کی ملی بھگت کے باعث شہریوں کو سرکاری ریٹ پر چینی دستیاب نہیں ہو رہی۔ انہوں نے پرائس کنٹرول ٹیموں سے کہا کہ وہ شہر میں سرکاری ریٹ پر چینی کی دستیابی یقینی بنائیں۔