بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی پاکستانی باؤلرز کے بارے اہم پیشگوئی

Vikrant Gupta video viral
کیپشن: Vikrant Gupta
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی صحافی وکرانت گپتا بھی پاکستانی بولنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔  گپتا نے کہا کہ باولرز جتنا لڑسکتے تھے وہ لڑے، ایونٹ میں پاکستانی بالرز نے ٹاپ پرفارمنس دی  جس کی وجہ سے قومی ٹیم فائنل میں پہنچ سکی۔ 
تفصیلات کے مطابق میلبورن میں پاکستانی شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے  بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ باولرز جتنا لڑسکتے تھے وہ لڑے، ایونٹ میں پاکستانی بالرز نے ٹاپ پرفارمنس دی  جس کی وجہ سے قومی ٹیم فائنل میں پہنچ سکی۔ 

میلبورن میں ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے سٹیڈیم کے باہر بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا گھیر لیا اور کچھ دلچسپ سوالات کیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں صحافی وکرانت گپتا شائقین کرکٹ کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں جبکہ فائنل میں پاکستانی بالنگ لائن کی بھی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

صحافی وکرانت نے شائقین کرکٹ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ باولرز جتنا لڑسکتے تھے وہ لڑے، ایونٹ میں پاکستانی بالرز نے ٹاپ پرفارمنس دی جس کی وجہ سے قومی ٹیم فائنل میں پہنچ سکی،سال 2003 کے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی اس کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں ہوئیں اور پھر وہی ٹیم 8 سال بعد چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer