ویب ڈیسک: امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کے والد 89 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جینیفر اینسٹن نے اپنے والد کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت ہی خوبصورت انسانوں میں سے ایک تھے جنہیں میں جانتی تھی۔ جینیفر اینسٹن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے والد کا انتقال 11 نومبر کو ہوا۔
امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز، اداکار ریان رینولڈس اور اداکارہ گیل گیدوٹ سمیت ہالی ووڈ انڈسٹری کے فنکاروں سمیت دیگر مداحوں نے بھی جینیفر اینسٹن سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔