شیزہ بٹ کی جان کو خطرہ ،ہنگامی پریس کانفرنس کر ڈالی   

Actress
کیپشن: Shiza Butt press conference
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سٹیج اور فلم کی معروف فنکارہ شیزہ بٹ  نے کہا ہے کہ عبدالحمید عرف مٹھوبٹ اور رائے عبدالقادر سے جان کا خطرہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب‘آئی جی پنجاب اور سی سی پی اومجھ پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیں۔

 پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران شیزا بٹ کا کہنا تھا کہ تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، مٹھوبٹ اور رائے عبدالقادر گذشتہ پانچ چھ سال سے مسلسل بلیک میل کررہے ہیں مجھ اب تک لاکھوں روپے بھتہ وصول کرچکے ہیں میں اپنی جان کے خوف سے انہیں مسلسل بھتہ دیتی رہی۔

اب گذشتہ کچھ عرصہ سے کورونا صورتحال اور گھرمیں لگنے والی آگ کے سبب ان کو بھتہ نہیں دے سکی تو وہ میری جان کے دشمن بن گئے 12نومبر کو رات مجھ پر سیدھی فائرنگ کی لیکن خداکے فضل سے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہی واقعہ کا مقدمہ تھانہ نصیر آبادمیں درج تو کرلیاگیا لیکن متعلقہ دفعات شامل نہیں کی گئیں۔

میری حکام سے گذارش ہے کہ  مقدمہ  میں متعلقہ دفعات کا اضافہ کرکے ملزمان سے میری جان چھڑائی جائے مجھے اور میری فیملی کو ان سے جان کا خطرہ ہے، میں بھی اس ملک کی بیٹی ہوں مجھے بھی زندہ رہنے کا حق ہے۔ خدارا وزیر اعلیٰ پنجاب‘آئی جی پنجاب اور سی سی پی اولاہور میری مدد کریں بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے خود سوزی کرلوں گی۔