شادی پر دلہن کا اپنی دوستوں کیساتھ گروپ ڈانس ، ویڈیو وائرل

Bridal Group Dance video
کیپشن: Bridal Group Dance video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دلہن نے اپنی  شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے دوستوں کیساتھ سٹیج پر گروپ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 شادیوں پر ڈانس اور تفریحی پروگرام نہ ہوتو وہ ادھوری تصور کی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھارت میں دلہا اور دلہن کی ڈانس کرنے کی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں، اب انسٹاگرام  پرایک دیسی دلہن کی اپنے گروپ کے ساتھ پیپی نمبر پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، ویڈیو میں ایک دیسی دلہن کو ٹیشر کے مقبول گانے ’’جلیبی بے بی‘‘ پر اپنے گروپ کے  ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سیاہ رنگ کے لہنگے میں دلہن کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہا اور دلہن نے رقص کیا جبکہ دولہا کے بھائیوں نے بھی آنے والے مہمانوں کو محظوظ کیا، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن شادی کے سٹیج پر ڈانس کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ دلہے کے بھائی بھی ناچ رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیوروں کی جانب سے ڈانس نے تو مہمانوں کو خوش کیا جبکہ بھابھی نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اور فرش پر ناچنے لگی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رقص کرنے والوں کے چہرے خوشیوں سے کھلے ہوئے ہیں.

Sughra Afzal

Content Writer