خواتین کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کے ساتھ قومی ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

 خواتین کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کے ساتھ قومی ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: رواہ ویمن ہاکی اکیڈمی کی خواتین کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کے ساتھ آئندہ ماہ شیڈول قومی ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا، ویمن ہاکی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا کر قومی ہاکی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رواہ ویمن ہاکی اکیڈمی کی خواتین کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کے ساتھ آئندہ ماہ شیڈول قومی ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، ویمن ہاکی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا کر قومی ہاکی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے پرعزم  دکھائی رہی ہیں۔

 

آئندہ ماہ شیڈول قومی ویمن ہاکی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم لئے خواتین ہاکی کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں رواہ   ہاکی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ خواتین ہاکی کھلاڑی ایس اوپیز کے ساتھ ٹریننگ کررہی ہیں، ویمن ہاکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ قومی ہاکی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھاکر قومی ہاکی چیمپئن شپ میں جگہ بنائیں گی۔

 

رواہ ہاکی اکیڈمی کی روح رواں سحرش گھمن کا کہنا تھا، کوشش کر رہے ہیں کہ ٹریننگ میں ایس اوپیز کا خاص خیال رکھیں۔ خواتین ہاکی کھلاڑی پرعزم ہیں کہ محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer