ثانیہ مرزاشعیب ملک کی شکرگزار کیوں؟

ثانیہ مرزاشعیب ملک کی شکرگزار کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ان کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دے کر حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز میں ثانیہ مرزا شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کراچی پہنچی ہوئی ہیں، 34 سالہ ٹینس سٹار کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک نے خوبصورت مگر مختصر برتھ پارٹی کا بندوبست کیا جسے دیکھ کر ثانیہ حیران رہ گئیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک نے اہلیہ کے لئے خاص پھولوں سے بنے سیج میں ڈنر کا اہتمام کیا ہے اور سامنے لال پھول دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی سالگرہ کا اہتمام نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بھی کیا گیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچی ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ پاکستان میں منانے کو عظیم لمحہ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر حسن علی، ان کی اہلیہ اور جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی بھی موجود تھے۔ شعیب ملک کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں، ثانیہ مرزا پاکستان میں طویل عرصے کے بعد آئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کو بھی مبارکباد دی۔اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آپکے جنم دن پر پیدا ہوئی۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی بچپن کی تصویر بھی شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور نیہا دھوپیا نے بھی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔