ہوم ڈیکور اینڈ فرنیچر ایکسپو کے زیرانتظام نمائش

ہوم ڈیکور اینڈ فرنیچر ایکسپو کے زیرانتظام نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) ہوم ڈیکور اینڈ فرنیچر ایکسپو کے زیرانتظام تین روزہ فرنیچر ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے، ایکسپو کے دوسرے روز کا افتتاح گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے کیا۔

رائل پام میں ہوم ڈیکور اینڈ فرنیچر ایکسپو کے زیرانتظام تین روزہ نمائش جاری ہے جس میں ملک بھر سے پچاس مشہور برانڈز نے ایکسپو میں شرکت کی۔ ایکسپو میں تمام خریداروں کو دس سے پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈسکاونٹ آفر خصوصا ڈائمنڈ فوم کی اسیسریز میں دلچسپی کا اظہار کیا اور خریداری کی۔

ایکسپو کے دوسرے روز کی مہمان خصوصی گورنرپنجاب کی اہلیہ پروین سرور تھیں۔ بیگم پروین سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی فرنیچر کی قیمت اور کوالٹی کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی، پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ سے ملکی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔

اپنی نوعیت کی انوکھی اور منفرد ایکسپو کے دونوں دن شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی اس نمائش کے انعقاد کی خواہش بھی کی۔