ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ پر بہترین سہولیات کی فراہمی، ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ مویشی منڈی کا دورہ

عید الاضحیٰ پر بہترین سہولیات کی فراہمی، ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ مویشی منڈی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مشن کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے رائے ونڈ میں قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں صفائی، طبی سہولیات، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ مویشی منڈی میں صفائی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مویشیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی عملہ فوری طور پر تعینات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے دوران شہریوں کی سہولت اور بہترین انتظامات ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیں۔