ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی وصولی کیخلاف متفرق درخواست دائر

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی وصولی کیخلاف متفرق درخواست دائر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی وصولی کے خلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور اس کی وصولی فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے شفاف طریقہ کار موجود نہیں، جس کے باعث عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔