ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی اضافی فیسوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی اضافی فیسوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پنجاب ہائی کورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی اضافی فیسوں کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست محمد اعجاز شفیع، جوڈیشل ایکٹوازم پینل اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) اور متعلقہ میڈیکل کالجز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے بھاری اضافی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، جس کے باعث مستحق اور قابل طلبہ داخلوں سے محروم ہو رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ہدایت دے کہ وہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے کالجز کے خلاف کارروائی کرے اور فیسوں کے نظام کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے۔