ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنے حالیہ وی لاگ میں اہلیہ ایمان بٹ کے ساتھ نامناسب رویے پر مداحوں کی تنقید کی زد میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کی جانب سے یوٹیوب پر شیئر کیے گئے وی لاگ میں ایک لمحہ ایسا آیا جب وہ اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کرتے دکھائی دیے مگر اہلیہ ایمان بٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ اس رویے نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
صارفین نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شاید اچھے بھائی اور بیٹے ہوں لیکن ایک شوہر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔
کئی صارفین نے ایمان بٹ کے بردبار رویے کو سراہا اور رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ بیوی کے حقوق اور جذبات کا خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ ان کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔