ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران مشہور انفلوئنسر  قتل

ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران مشہور انفلوئنسر  قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز کو ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔23 سالہ ویلیریا بیوٹی اور میک اپ ویڈیوز کے باعث شہرت رکھتی تھیں اور ان کے ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب حملہ آور بیوٹی سیلون میں داخل ہوا اور ویلیریا کو گولی مار دی۔ ویڈیو میں انہیں لائیو اسٹریمنگ کے دوران ایک اسٹفڈ ٹوائے پکڑے بیٹھے دیکھا گیا۔ وہ آخری بار کہتی ہیں  کہ وہ آ رہے ہیں اور ایک آواز آتی ہے ہیلو ویل جس پر وہ جواب دیتی ہیں ہاں۔ چند لمحوں بعد گولی چلنے کی آواز آتی ہے اور لائیو ویڈیو بند ہو جاتی ہے۔

ریاستی پراسیکیوٹر کے مطابق معاملے کی تحقیقات نسوانی بنیادوں پر قتل کے پروٹوکول کے تحت کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ میکسیکو خواتین کے قتل کی شرح کے لحاظ سے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں خواتین کے خلاف پرتشدد جرائم کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے۔