ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اداکارہ سکینہ خان اپنی ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس میں وہ ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی اُن کا دل ٹوٹا ہے؟ سکینہ خان نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں اُن کی محبت ناکام ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محبت سے بہت سی امیدیں تھیں، جو پوری نہ ہو سکیں اور یہی ٹوٹنے والی امیدیں سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی پر یقین کرتا ہے اور وہ یقین ٹوٹتا ہے تو ایک گہرا دکھ ہوتا ہے، لیکن اس تکلیف میں بھی ایک عجیب سا سکون محسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دو لوگ وقت گزارتے ہیں تو ان دونوں کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔

سکینہ خان نے کہا کہ وہ اب بھی اس محبت کے واپس آنے کی امید رکھتی ہیں، اور یہ انتظار انہیں اندر سے توڑ رہا ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ انہیں کبھی صبر نہ آئے، کیونکہ اگر صبر آ گیا اور محبت واپس آئی، تو وہ اسے قبول نہیں کر سکیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer