سٹی42:تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 331 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 20 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 1,20,292 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 281.61 روپے سے کم ہو کر 281.50 روپے پر آ گیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور درآمدی دباؤ میں کمی کا نتیجہ ہے۔