ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مچل اسٹارک کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار

مچل اسٹارک کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے سیکیورٹی خدشات اور خطے میں موجود کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز کے لیے بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک نے دہلی کیپیٹلز فرنچائز کو اپنی عدم دستیابی سے مطلع کر دیا ہے۔ وہ پہلے سے جاری مقابلوں میں دہرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روکے جانے والے میچ کا بھی حصہ تھے۔ ان کی اہلیہ کرکٹر ایلیسا ہیلی بھی اس موقع پر موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں وہاں کی صورتحال پر کھل کر اظہارِ خیال کیا تھا۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود بھارت واپس جا رہے ہیں۔ وہ رائل چیلنجرز بنگلور کو پلے آف مرحلے سے قبل جوائن کریں گے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جارح مزاج بیٹر ٹریوس ہیڈ بھی جلد بھارتی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے آئی پی ایل کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق جلد باضابطہ بیان جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کو سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر گزشتہ جمعہ کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا تھ  اور اب  لیگ کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے۔