سٹی42: پاکستان کی سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ جمعرات کا دن سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن ثابت ہوا، شئیرز کی ویلیو اربوں روپے برھ گئی۔ 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے پر توجہ دیے جانے کی سپیکولیشن سٹاک ایکسچینج پر مثبت اثر مرتب کرنے میں ایک اور فیکٹر رہی۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام سے کچھ پہلے سٹاک ایکسچینج پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے جانےکی اطلاع پر مزید بڑھا۔
100 انڈیکس شام کو کاروبار کے اختتام پر ایک ہزار 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 961 پر پہنچ گیا۔
آج کاروبار کی ثمری کے مطابق 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد تھی۔
آج شام مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہو گئی۔