سٹی 42: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
پیٹرول کی قیمےت 252.73 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ کیروسین آئل (مٹی کا تیل) 5 روپے 4 پیسے فی لٹر کم کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے کمی کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قمت 150.65 پیسے ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی ہوگئی ۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت اب 164 روپے 65 پیسے ہے۔
صرف پٹرول کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے آج شب 12 بجے کے بعد بھی صلاح مشورہ جاری رہا ہے ایک بجے کے بعد یہ طے کیا گیا کہ فی الحال صرف ہائی سپیڈ، لائٹ ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمت میں عوام کو ریلیف دینا ممکن ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مالی سال کے آخری مہینے کے دوران ہمسایہ ملک کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں مسلط ہونے والی جنگ کے اخراجات کے سبب وفاقی حکومت نے مجبوراً صرف ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کرنے کا راستہ اختیار کیا۔ باقی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ مجبوری کے عالم میں کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
مٹی کے تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آج ہونے والی کمی کااطلاق آج کیلینڈر پر 16 مئی کا آغاز ہوتے ہی ہو گیا ہے۔