علی رامے: ممکنہ سیلابی صورتحال،پی ڈی ایم اے پنجاب کے زیر اہتمام سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے موک ایکسرسائز،موک ایکسرسائز کا انعقاد بی آر بی کینال کے مقام پر کیا گیا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا اورڈی ایم نے سیلاب آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جبکہ اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید و ضلعی انتظامیہ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو موک ایکسرسائز کے بارےمیں بریفنگ دی۔
فرضی مشقوں میں ریسکیو، محکمہ صحت، لایئو سٹاک، ایریگیشن، سول ڈیفنس اور سوشل ویلفئر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو و سول ڈیفنس غوطہ خوروں کی پیشہ ورانہ ڈائیونگ کا بھی جائزہ لیا۔موک ایکسرسائز میں عوام کو سیلاب سے بچاؤ کے لے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے جانوروں کے بچاؤ کیلئے ادویات اور خشک چارے کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ موک ایکسر سائز کا مقصد تمام اداروں کی پیشگی تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔