ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات

پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات۔ نئے مالی سال میں ٹیکس وصولی کی مد میں 30 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا ۔
پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات سامنے آئیں جس میں پنجاب میں ٹیکس وصولیوں کی مد میں 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پراپرٹی کے شعبے پر پڑے گا۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کردیں ہیں جبکہ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی سفارشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے جائیداد کی ٹرانسفر پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوگا اور پنجاب حکومت ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے جلد حتمی فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بورڑ آف ریونیو کا نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا حجم 100 ارب روپے سے زائد مقرر کرنے کی سفارشات ہیں۔