ملک اشرف :وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سےمتعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔جسٹس شاہد بلال حسن نے اشباء کامران کی درخواست خارج کرنے کا حکم سنایا۔
درخواست میں وفاق ، وزیر اعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا تھا ۔
درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں ۔