عامر لیاقت سے علیحدگی؛ دانیہ کی چونکا دینے والی ویڈیو منظرعام پر

عامر لیاقت سے علیحدگی؛ دانیہ کی چونکا دینے والی ویڈیو منظرعام پر
کیپشن: Dania new video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)  رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور دانیہ کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عامر لیاقت نے روتے ہوئےدانیہ اور اپنی سابق بیویوں سمیت پوری قوم سے معافی مانگی تھی، دوسری جانب تیسری اہلیہ دانیہ کی ایک اور حیران کردینے والی ویڈیو سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کہیں وضاحت دے رہے ہیں تو کسی ویڈیو میں دانیہ کی کردار کشی کررہے ہیں جبکہ دانیہ بھی جوابی وار کررہی ہے،  رکن قومی اسمبلی کی تیسری بیوی دانیہ ملک سوشل میڈیا پر غیراخلاقی بیانات اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جبکہ عامر لیاقت ان دنوں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنا درد بیان کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں نئے نئے ثبوت سامنے لائے جارہے ہیں، دانیہ ملک کی ایک اور حیران کردینے والی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو کو عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے انسٹاگرام پر شیئر کیا، منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ ایک بزرگ آدمی کی مدد کررہی ہے جو کہ مشین سے چارہ کاٹ رہا ہے اور دانیہ اس کو چارہ اٹھا کرردے رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں دانیہ نے ایک مختصر لائن تحریر کرتے لکھا کہ'ہائے میرے اللہ مجھے میری خوشی دے دی میں بہت خوش ہوں'۔ اور ساتھ میمز بناتے ہیش ٹیگ میں اپنا نام دانیہ ملک نمایاں کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام دیتے کہا تھا کہ میں اپنی تینوں بیویوں (سابق اور موجودہ) اور دونوں بچوں سمیت پوری قوم کے لیے ایک پیغام جاری کیا  گیاہے، ویڈیو میں بات کرتے ہوئے عامر لیاقت رو بھی پڑے، کہتے ہیں کہ عمران خان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے میرے ساتھ یہ سب کچھ ہوا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer