ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمیاتی تبدیلی پر وزیراعظم  کا نوٹس،  بڑا قدم اٹھا لیا

primeminister notice,enviornmental changaing,task force
کیپشن: Primeminister shahbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس بنا دی گئی ، فورس غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کی جامع حکمت عملی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف نے مستقبل میں شیشپر گلیشئر جیسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر ہنزہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شیشپر گلیشیئر واقعےمیں گرنے والے پُل کو فوری تعمیر کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹاسک فورس موجودہ ذخائر کی حفاظت،جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرے گی ، اس کے علاوہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے مون سون سے پہلے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
اجلاس میں وزیرِاعظم شہبازشریف کو چولستان میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔  وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نےضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو چولستان میں گرمی میں فوری امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔