ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش

 عمران خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور ان کی اہلیہ اونتیکا کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ نے اگرچہ ابھی تک قانونی طور پر طلاق کے لیے درخواست نہیں دی ہے لیکن دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے سے دور ہیں۔بھارتی  میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عمران اور اونتیکا اپنے رشتے کو دوبارہ کوئی موقع نہیں دینا چاہتے اور اب انڈسٹری میں بھی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ان کے ماموں عامر خان کی طرح عمران اور اونتیکا بھی کسی بھی وقت علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اداکار عمران خان اور اونتیکا ملک کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عمارہ ملک خان ہے۔جون 2019 میں انکشاف ہوا کہ اونتیکا اپنے شوہر عمران خان کا گھر چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی تھیں اور تب سے ہی عمران خان سے الگ رہ رہی ہیں۔