طیارہ چلتی گاڑی پر آگرا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

طیارہ چلتی گاڑی پر آگرا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہفتے کے روز ایک چھوٹا طیارہ ایک پل پر ایک کار کے اوپرآ گراکر جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
یہ المناک حادثہ دوپہر سے کچھ پہلے ہولفر انلیٹ پل پر پیش آیا جس سے پل پر ٹریفک بند ہو گئی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے حکام نے بتایا کہ سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے میں 3 افراد سوار تھے، جو انجن میں خرابی کے باعث گرکر تباہ ہو گیا۔ طیارہ ایک کار پر آگرا جس میں ایک خاتون دو بچے سوار تھے۔حادثے کے بعد طیارے کو آگ لگ گئی۔

میامی ڈیڈ پولیس کے ترجمان الوارو زبالیٹا نے بتایا کہ طیارہ کار سے ٹکرایا۔دو افراد بدقسمت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ آگ بجھانے کے بعد واحد متاثرہ شخص کی لاش ملی۔ہلاک ہونے والے کی شناخت 36 سالہ نارسیسو ٹوریس کے نام سے ہوئی، جو ایئر ٹریفک کنٹرولر تھا اور میامی کنٹرول ٹاور میں ایئر ٹریفک میں کام کرتا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-05-16/news-1652702294-1325.jpg
ریسکیو حکام نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو افراد سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔میامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خاتون اور دو بچے، جن کی عمریں دو اور چھ سال ہیں طیارے کی زد میں آنے والی کارمیں سوار تھے۔انہیں بھی اسپتال لے جایا گیا ہے مگر وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر