کوروناکے بعد ایک اور خطرناک وبا پھوٹ پڑی

 کوروناکے بعد ایک اور خطرناک وبا پھوٹ پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کیلئے بری خبر ، کوورنا وائرس  کے بعد برطانیہ میں ایک نئی  خطرناک وبا پھوٹ پڑی، جس" منکی پاکس"کا نام دیا گیا، محکمہ صحت نے دو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں دو افراد میں منکی پاکس نامی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے، جو حال ہی میں افریقی ملک نائجیریا سے انگلینڈ پہنچے تھے۔دونوں متاثرہ شخص ایک ہی گھر میں مقیم ہیں جن میں سے ایک شخص کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ دوسرے نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔ 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن چیچک کی طرح ہوتے ہیں، جو معمولی بیماری کا باعث بنتے ہیں اور متاثرہ افراد کچھ ہفتوں میں صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

منکی پاکس کیسے پھیلتا ہے؟
یہ خطرناک مرض پہلے جانوروں کے ذریعے انسانوں کو متاثر کرتا ہے اور پھر انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جیسے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص  دوسرے شخص کو متاثرکرتا ہے۔ 

چکن پاکس کی علامات کیا ہیں؟
  منکی پاکس میں پہلے بخار ہوتا ہے اور پھر جسم پر نکلنے والے دانے انتہائی تکلیف دہ زخموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے جلتی ہوئی سگریٹ زخموں پر رکھ دی ہو۔اس بیماری میں مریض کے صحت یاب ہونے کا کوئی مخصوص وقت نہیں لیکن مریض کو مکمل اور توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے