ویب ڈیسک: شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں، ،ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے موجودہ نگران حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیر داخلہ شیخ شید نے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی حالت پر بات کی ہے۔
نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا۔ ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 16, 2022
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہیں، نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں، ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔