ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیا ں غیر قانونی ہے، مردم شماری کے بعد حلقہ بندی کرائی جاسکتی ہے، اگر نئی حلقہ بندیاں ہوں گی تو الیکشن نہیں ہوں گے۔
سپرریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہیے، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق معاملے میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی شامل ہے۔
ملک میں 2وزرئے اعظم ہیں، حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا اور 4غیر ملکی دورے ہوگئے ہیں، حمزہ شہباز نام نہاد وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب بڑا صوبہ ہے مگر صورتحال عجیب ہے۔
ایک وزیر خزانہ لندن میں دوسرا پاکستان میں بیٹھا ہے، رانا ثنا اللہ عمران خان کو جیل بھیج کر پاکستان میں نہیں رہ سکتا، جو پیٹرول کی قیمت کا تعین نہیں کرسکتے وہ کہتے ہیں ایٹمی دھماکے کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے، یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ثاثے غیر ملک چلے جائیں، اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہےاور ڈالر 193روپے کا ہوا ہے، ڈیڑھ ماہ میں پورے ملک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سری لنکا کے پاس تیل امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں تھے، یہاں بھی ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
میرے خیال سے تجربہ کافی ہوگیا ہے، 90 دن سے ایک روز بھی آگے کی حکومت ہمیں منظور نہیں ہے، نگران حکومت تشکیل دی جائے، پاکستان کو اس وقت بحران سے نکالنا بہت ضروری ہے، یہ کسی سایسی جماعت کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے، تاش کی اس گڈی میں سارے جوکر ہیں۔