ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹس گر گئی

ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ ایک ہزار پوائنٹس گر گئی
کیپشن: dollar and stock market
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی،100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ریٹ بڑھ کر 193 روپے تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہزار زائدپوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 42 ہزار 424 پر پہنچ گیا۔دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 47 پیسے اضافے سے  194 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔انٹربینک میں  ڈالر 193روپے 50 پیسےپرفروخت ہورہا ہے۔خیال رہے کہ نئی حکومت کےبعدڈالر 10 روپے 57 پیسےمہنگاہوا ہے۔

اُدھر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.57 فیصد کمی سے قیمت 108.8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی قیمں میں 1.73فیصد کمی سے  فی بیرل قیمت 109.6 ڈالر ہو گئی۔