کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

 کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاتھ فائنڈرز کے نام سے مشہور کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا۔

عبدالجوشی کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما نے پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی،  عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں جبکہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں.

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے گزشتہ برس گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پاسو کونز کو سر کیا تھا، وہ پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے ماونٹینیئر ہیں، اس سے قبل وہ 6050 میٹر بلند منگلک سر کو کلائمب کر چکے ہیں جبکہ کے ٹو پر وہ کیمپ تھری تک ہی پیش قدمی کر پائے تھے کہ سخت موسم نے انہیں واپسی کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا تھا، عبدالجوشی عام طور پر ان چوٹیوں کا رخ کرنے کیلئے مشہور ہیں جو ماضی میں کسی نے سر نہ کی ہو۔

گزشتہ برس ایک انٹرویو میں عبدالجوشی نے کہا تھا کہ جونہی ان کی نظر کسی چوٹی پر پڑتی ہے تو ان کی نظریں خودبخود اس پر ٹریک تلاش کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

واضح رہےکہ عبدالجوشی سے قبل مرزا علی بیگ، ثمینہ بیگ، عبدالجبار بھٹی، شہروز کاشف، سرباز علی، نذیر صابر اور حسن سدپارہ بھی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر چکے ہیں۔