ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے, تحقیقاتی اداروں نے خود کش بمبار کی سہولت کار خاتون کا خاکہ تیار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں دھماکا ہوا تھا  جس کے نتیجے میں چین کے 3 اساتذہ اور ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے،کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ 

واقعے کی تحقیقات کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں یہ بات سامنے آئی کہ خودکش بمبار شاری بلوچ کے یونیورسٹی پہنچنے پر ایک خاتون بھی اس سے ملی اور ممکنہ طور پر کوئی چیز اسے فراہم کی تھی، خاتون نے یونیورسٹی کے اندر ایک کار سوار سے لفٹ بھی لی تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-05-16/news-1652674302-4313.jpg

 تفتیشی حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین کی مدد سے مذکورہ خاتون کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس خاتون کو ڈھونڈنے میں مدد کریں۔