معروف بالی وڈ اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی

معروف بالی وڈ اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اپنی نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ان دنوں فلم ساز روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی دوران ہی وہ زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار ایک فائٹ سین کے دوران شیشہ لگنے سے زخمی ہوئے، ان کے ایک ہاتھ پر زخم آئے، سدھارتھ ملہوترا نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوٹنگ سین کی مختصر ویڈیو اور روہت شیٹھی کے ساتھ سیلفی شیئر کی، تصویر میں ڈائریکٹر کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ بھارتی شہر ’گوا‘ میں ہورہی ہے۔ یہ ویب سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’او ٹی ٹی‘ پر جاری کی جائے گی جبکہ اسی پروجیکٹ کے ذریعے سدھارتھ کا او ٹی ٹی پر ڈیبیو ہوگا