سٹی 42: بجٹ کی تیاریاں عروج پر، اگلے ہفتے میں پنجاب کا بجٹ تیار کرلیا جائےگا۔
محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔تمام محکموں سے سمریوں کی وصولی بند کردی گئی ہے، سپلیمنٹری گرانٹ کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔
محکمہ خزانہ پہلے ہی تمام محکموں کے غیر ترقیاتی اخراجات کے اکائونٹس بند کر چکا ہے، محکموں کو غیر ترقیاتی اخراجات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے اگلے ہفتے میں پنجاب کا بجٹ تیار کر لیا جائے گا ۔