ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمبلی کی رکنیت بچانے کیلئے چودھری نثار کو حلف اٹھانے کا مشورہ

Chaudhary Nisar Ali Khan
کیپشن: Chaudhary Nisar Ali Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی کی رکنیت بچانے کیلئے چودھری نثار کو حلف اٹھانے کا مشورہ، انتخابی اصلاحات کی منظوری کے بعد تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے کی سیٹ خالی ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے انتخابی اصلاحات کے بل کی منظوری کے بعد تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے رکن کی نشست خالی قرار دے کر نئے الیکشن کرا دیئے جائیں گے، ان اصلاحات کے پیش نظر چودھری نثار کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کاحلف اٹھالیں۔ اس معاملے پر چودھری نثار علی خان نے قریبی حلقوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات کا بل اگر منظور ہوجاتا ہے تو چودھری نثار اور اسحاق ڈار اپنی سیٹوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ چودھری نثار 2018 میں راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے،الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعدچودھری نثار نےتاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer