ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں منشیات مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل

لاہور ہائیکورٹ میں منشیات مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ہوگیا، مقدمات کی سماعت کے حوالے سے جاری ججز روسٹرمیں ترمیم کردی گئی، کیسز کی سماعت بارے چھٹا ترمیمی ججز روسٹر جاری، روسٹر میں پرنسپل سیٹ پر پانچ ڈویژن اور30 سنگل بنچز شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے مقدمات کی سماعت کرنے والا جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں نارکوٹکس کیسز کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

 ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے چھٹا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شکیل الرحمان خان، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نیب کیسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے جبکہ ڈویژن بنچ نمبر5  میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں جومنشیات کے مقدمات کی سماعت کریں گے، تمام دو رکنی بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے، دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سمیت دیگر ججز فوجداری، دیوانی سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، پانچ مختلف ڈویژن بنچز نیب، منشیات اور انسداد دہشت گردی کیسز کی سماعت کریں گے ۔ پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر میں سنگل بنچز میں چیف جسٹس محمد قاسم خان، سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت 30 ججز شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer