انوشے اشرف کی پاکستانیوں کے رویے پر ترکش اداکارہ سے معذرت

 انوشے اشرف کی پاکستانیوں کے رویے پر ترکش اداکارہ سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹائون (زین مدنی ) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے پاکستان میں مقبول ہوتے ترکش ڈرامے ' ارطغرل غازی' میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی اسرا بلجیک سے پاکستانیوں کے رویے پر معذرت کرلی۔

ترک ڈرامہ ” ارتغرل غازی “ کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جواسے ترکی میں بھی نہیں ملی،ٹک ٹاک ہو یاٹویٹر،انسٹا گرام ہویا پھر فیس بک ہر طرف ہی اس ڈرامے کے مرکزی کردارارطغرل اور اس کے بہادر ساتھیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں ارطغرل غازی کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار ترک اداکارہ اور ماڈل اسرا بلجیک نے نبھایا ہے جن کے کام کوجہاں خوب پذیرائی مل رہی ہیں وہی کچھ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔اسرا بلجیک کی سوشل میڈیا پر مغربی لباس زیب تن کئے شیئر کی جانے والی تصویروں پر پاکستانی مداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

View this post on Instagram

???? @mervetstan #tb

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے پاکستانیوں کے اس رویے پر ترک اداکارہ سے پوری قوم کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی اور لکھا کہ پاکستانیوں کے دہرے رویے سے وہ تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

انوشے اشرف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اسرا بلجیک کے تمام ڈرامے اسی شوق سے دیکھیں گی اور انہیں صرف شخصیت پر ہی پرکھیں گی نہ کہ کسی کردار سے جو انہوں نے بخوبی ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر  پاکستان ٹیلی وژن نے یکم رمضان المبارک سے ترک  ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی نشریات شروع کی ہیں، دیریلیش ارطغرل کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نےخصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔

ترک ڈرامہ پاکستانیوں کے ذہنوں پر چھا گیا ہے،’’ ارطغرل غازی‘‘ نے پی ٹی وی پر نشر ہوتے ہی ریکارڈ بنادیئے ہیں،یوٹیوب پر تو پی ٹی وی نے جھنڈے گاڑ دیے ہیں،اس ڈرامے نے پی ٹی وی کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے، ارطغرل غازی' کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستان کو ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ اور ’’ پیارے افضل‘‘ سمیت متعدد کامیاب سیریلز دینے والے مصنف خلیل الرحمان قمر نے ترک  ڈرامہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئےپاکستان میں بھی ’’ ارطغرل غازی‘‘ کی طرز پر تاریخی ڈرامہ بنانے کا اعلان کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer