( شہباز علی ) مشن ورلڈ کپ کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو میگا ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کی حتمی تشکیل کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچ میں نصف سنچریاں سکور کرنے والے آصف علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ سیریز کے بعد عابد علی اور یاسر شاہ وطن واپس آجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے 15 ویں کھلاڑی کا فیصلہ محمد عامر کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر متفق ہیں لیکن عامر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہوگا۔ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کو پانچویں ون ڈے کے اختتام پر حتمی شکل دی جائے گی۔