سٹی 42: دکی میں تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا، پانچ ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ۔
تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں شہید اہلکار پوست کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن مکمل کرکے دکی واپس آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اور اے ٹی ایف کی گاڑیاں بھی قافلے کے ساتھ موجود تھیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اور اے ٹی ایف کی گاڑیاں گزرنے کے بعد ایف سی کی گاڑی جیسے ہی موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوگیا
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔