سٹی 42: آزاد کشمیر میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 17 تا 20 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ خطے میں داخل ہونے سے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے ۔
ہرخطر بالائی پہاڑی علاقوں میں تیز بارش سے طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ ایس ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت جاری کردی ۔مظفرآباد کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور Rescue 1122 کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت ہے ۔
آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں مزید کمی، بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے ۔
