ثمرہ فاطمہ:ڈائریکٹر میٹ علیم الحسن نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سپیل آج ختم ہو جائے گا جبکہ 17 مارچ کی رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 18 سے 20 مارچ کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا اور بارش کا بھی امکان ہے جبکہ مارچ کے آخری ہفتے تک گرمی کی شدت کم رہنے کی توقع ہے۔
علیم الحسن کے مطابق 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جس کے باعث رواں سال روزے 29 کے بجائے 30 ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے اور عید کے دنوں میں مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے، تاہم بارش کے بارے میں فی الحال کوئی واضح پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔