ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی، زمین کے قبضے سے متعلق کیس میں درخواست دی گئی تھی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری محمد نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈی ایس پی شیخوپورہ احمد عثمان اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے،جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے پولیس کی جانب سےرپورٹ اورجواب جمع کرایا۔درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیاتھا کہ اسکی اراضی پر قبضے کے معاملےپرعدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، اس نے2018 میں اُس وقت کےآرپی اوشیخوپورہ ذوالفقار حمید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواستگزارنےاراضی پر قبضے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے آرپی او شیخوپورہ کو زیرالتواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دیا تھا۔ آرپی او شیخوپورہ نےاسی وقت درخواست پرفیصلہ کر دیاتھا۔ اس لیےآرپی اوشیخوپورہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔ 

Ansa Awais

Content Writer