ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے دو سینئر ججز آئندہ ماہ اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر عہدوں سے ریٹائر ہو جائیں گے, آئینِ پاکستان کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوتے ہیں۔
سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل کو اپنی عمر کی مقررہ حد مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس شجاعت علی خان کو 27 مارچ 2012 کوہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا اور اس وقت وہ ججز کی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر شمار ہوتے ہیں۔ اسی طرح جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی آئندہ ماہ ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدےسےسبکدوش ہوجائیں گے۔ انہیں 26 نومبر 2016 کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھاجبکہ موجودہ سنیارٹی لسٹ میں وہ 13ویں نمبر پر ہیں۔دونوں ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 20 ہو جائے گی۔