ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کیخلاف درخواست دائر

پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کیخلاف درخواست دائر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:دو روز قبل کیمیکل ڈور گلے میں پھنسنے کے باعث ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد ہائی کورٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے خلاف متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ رواں سال بسنت تہوار کے دوران 17 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے، لیکن پابندی کے باوجود کیمیکل ڈور اور منجھا کی فروخت اور پتنگ بازی جاری ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیمیکل ڈور استعمال کرنے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ ادارے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمات درج کریں۔