ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ   

امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ، فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہوگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

 تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ جائے گا۔

 امریکی اخبار کے مطابق چیورون، ایکسون اور کونوکوفلپس ( EXXON,CHEVRON اور CONOCOPHILLIPS) کمپنیوں کے سربراہوں نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز  بند ہونے کے سبب توانائی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

 آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔

 واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے۔ جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ۔