ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنوب مشرقی یورپ کے ملک شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شمالی مقدونیہ کے  وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ دارالحکومت اسکوپیے سے 100 کلومیٹر دور کوچانی شہر میں واقعہ ایک نائٹ کلب میں کانسرٹ کے دوران پیش آیا۔ نائٹ کلب میں جُھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مقامی علاقوں سے ہے۔ کچھ نوجوانوں نے آتشبازی کی جو چھت کو آگ لگانےکا سبب بنی۔پولیس کا کہنا ہےکہ  اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات میں 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری  بھی جاری کیےگئے ہیں۔

 شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجن میکوسکی نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اتنی زیادہ نوجوان زندگیوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔