ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول، ڈیزل پر لیوی 60  سے بڑھا کر 70 کرنے کا نوٹیفیکیشن

 پٹرول، ڈیزل پر لیوی 60  سے بڑھا کر 70 کرنے کا نوٹیفیکیشن
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجہ میں پٹرول اور ڈیزل  کی پٹرول پمپ تک پہنچنے کی  لاگت کم ہونے کے باوجود اس کی موجودہ قیمت آئندہ 15 روز کے لئے بھی برقرار رہے گی۔ پٹرول لیوی 70 روپے فی لٹر ہونے کا اطلاق آج  16 ستمبر سے ہو گا۔

پہلے بتایا جا رہا تھا کہ آج سے پٹرول کی قیمت لگ بھگ  13 روپے فی لٹر کم کی جا رہی ہے، لیکن آج ہی وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت آج پرول کی قیمت کم نہیں کر رہی، اس کی بجائے پٹرول لیوی کو  60 فیصد سے اور ڈیزل  بڑھا کر  70 فیصد کر رہی ہے۔ اس طرح آج پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں جو کمی ہونا متوقع تھی وہ اب نہیں ہو رہی کیونکہ  حکومت نے آج لیوی میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن کر دیا ہے۔پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی  قیمت 258 روپے 64 پیسے پر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کے  نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ ڈیزل پربھی لیوی 10 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپےکر دی گئی ہے۔

 پیٹرول، ڈیزل  پرلیوی میں اضافےکا اطلاق 16مارچ سے ہوگا۔

  وفاقی حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی  60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپےکرنے کا اعلان کیا تھا، وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرتے ہوئے حکومت اسے  70 روپے تک بڑھا چکی ہے۔ 

وزیراعظم آفس کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینےکی تیاری کر رہی ہے، بجلی کےنرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان آئندہ چندہفتوں میں کیا جائےگا، مجوزہ ریلیف سےمتعلق وزیراعظم جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر  پر برقرار رکھی گئی ہے۔