ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پیش رفت ، شہریوں پر بجلی بم گرانے کا امکان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پیش رفت ، شہریوں پر بجلی بم گرانے کا امکان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں پر بجلی بم گرانے کا امکان ہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی جبکہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے، حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط جاری کی جائے گی۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم سے آج مذاکرات شیڈول نہیں، اس دفعہ آئی ایم ایف سے مذاکرات نسبتاً آسان رہے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  فریقین کے درمیان سوموار یا منگل کے روز اسٹاف کی سطح پر معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer